۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
روسی کی کرونا

حوزہ/ہندوستانی سفیر نے کہا کہ روسی کورونا ویکسین اسپوتنک۔ 5 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینیکل تجربے کامیابی سے مکمل کئے جاچکے ہیں اور تیسرے مرحلے کے ٹسٹ جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں روس کی کورونا ویکسین 'اسپوتنک 5' کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹسٹ مکمل ہونے کے بعد اسے استعمال کی منظوری مل سکتی ہے۔ روس میں ہندوستان کے سفیر جی بالا وینکٹیش ورما نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔وینکٹیش ورما کے مطابق کورونا وائرس وبا کے دور میں ہندوستان اور روس کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کورونا ویکسین کے سلسلے میں ہندوستانی کمپنیوں اور روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے درمیان مسلسل اطلاعات مشترک کی جاتی ہیں۔ہندوستانی سفیر نے کہا کہ روسی کورونا ویکسین اسپوتنک۔ 5 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینیکل تجربے کامیابی سے مکمل کئے جاچکے ہیں اور تیسرے مرحلے کے ٹسٹ جاری ہیں۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں آخری مرحؒے کے کلینیکل ٹسٹ پورے ہونے کے بعد اگلے کچھ ہفتوں میں ویکسین کو جلد سے جلد منظوری ملک جائے گی۔وینکٹیش ورما نے بتایا کہ ہندوستان میں روسی کورونا ویکسین کے پروڈکشن کے سلسلے میں ہندوستانی کمپنیوں اور آر ڈی آئی ایف کے مابین باہمی تعاون جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .